کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 2609 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 3807 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 71 ہزار 492 اور کم ترین سطح ایک لاکھ 67 ہزار 685 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔حصص بازار میں ہفتے کے دوران 2 ارب 60 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 93 ارب روپے رہی۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت میں 271 ارب روپے کی کمی ہوئی اور یہ گھٹ کر 18 ہزار 725 ارب روپے رہ گئی۔