تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2026 کے دوسرے ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد سالانہ بنیاد پر مہنگائی 9.11 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق 51 ضروری اشیاء میں سے ایک ہفتے کے دوران 20 کی قیمتوں میں اضافہ، 9 میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ہفتہ وار بنیاد پر پیاز کی قیمت میں 24.68 فیصد نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ چنے کی دال 3.35 فیصد، مرغی 2.45 فیصد اور ایل پی جی 0.67 فیصد مہنگی ہوئی۔ چائے، سرسوں کا تیل، دہی اور مسور کی دال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سالانہ بنیاد پر ٹماٹر کی قیمت میں 143.77 فیصد، پیاز میں 125.75 فیصد اور گندم کے آٹے میں 77.41 فیصد اضافہ ہوا۔ ایل پی جی 55.41 فیصد، ڈیزل 34.05 فیصد اور پٹرول 23.02 فیصد مہنگا ہوا۔دوسری جانب ہفتہ وار بنیاد پر پٹرول 2.35 فیصد، ٹماٹر 1.26 فیصد، آلو 0.73 فیصد اور ڈیزل 0.29 فیصد سستا ہوا۔ کیلے، مونگ کی دال، انڈے اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔سالانہ بنیاد پر آلو 30 فیصد، چینی 17.93 فیصد اور مرغی 17.45 فیصد سستی ہوئی، جبکہ چنے کی دال، انڈوں اور مونگ کی دال کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔