تازہ ترین
وزیر دفاعی پیداوار کی وزیراعظم سے ملاقات، مکہ معاہدے پر مبارکباد 79واں جشنِ آزادی، تجدیدِ عہدِ وفا کا شاندار ٹیزر جاری لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا شمالی وزیرستان میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ترکی پارلیمنٹ کا پی کے کے جنگجوؤں کو جزوی معافی کا قانون منظور آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکی حملے، ناکہ بندی روکنا ہوگی: عراقچی ریاض ایئر کی ڈھاکہ کیلئے براہِ راست پروازیں شروع ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان بلوچستان سیلاب متاثرین کی رہائشی امداد کا فنڈ منتقل کرنے پر ورلڈ بینک برہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس گر گیا حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ایران امریکا کشیدگی، عالمی فضائی صنعت شدید بحران کا شکار ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: شاہد آفریدی شان مسعود کی انگلی زخمی، پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ربادا وسیم اکرم کی 1992ء کی کارکردگی کے معترف
پاکستان خبر

واٹس ایپ اکاؤنٹس اچانک بلاک، دنیا بھر میں ہزاروں صارفین متاثر

واٹس ایپ اکاؤنٹس اچانک بلاک، دنیا بھر میں ہزاروں صارفین متاثر

 نیو یارک( ویب ڈیسک)اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اچانک بند یا غیر فعال ہوگیا ہے تو ممکن ہے اس کی وجہ آپ کی کوئی غلطی نہیں بلکہ ایپ میں پیدا ہونے والا ایک تکنیکی مسئلہ ہو۔رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ہزاروں واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس عارضی طور پر بلاک ہوگئے، جس کے بعد کئی افراد نے سوشل میڈیا پر اس مسئلے کی شکایات درج کرائیں۔ متاثرہ صارفین کو واٹس ایپ پر اکاؤنٹ کے جائزے سے متعلق پیغام دکھائی دے رہا تھا۔میٹا نے اس مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، جسے دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق متاثرہ اکاؤنٹس تک صارفین کی دوبارہ رسائی بحال کرنے پر کام جاری ہے۔صارفین کے مطابق اکاؤنٹس کھولنے کی کوشش پر ایک پیغام سامنے آتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ اکاؤنٹ اور ڈیوائس کی معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ تصدیق کی جا سکے کہ صارف نے واٹس ایپ کی شرائط کی خلاف ورزی تو نہیں کی، جبکہ 24 گھنٹوں کے اندر نتیجہ بتانے کا کہا جاتا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے، اس لیے معمولی تکنیکی خرابی بھی بڑی تعداد میں صارفین کو متاثر کر سکتی ہے۔میٹا نے مسئلے کا اعتراف تو کر لیا ہے، تاہم کمپنی نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ کون سے ممالک یا خطے اس خرابی سے متاثر ہوئے اور اس کی اصل وجہ کیا تھی۔