تازہ ترین
میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں سلمان آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم، ٹیم سے بھی باہر ہوگئے حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صوبائی صحت، تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور پاکستان کی 16 ممالک میں گوشت برآمد کرنے کی بنیاد قائم ہوگئی نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں حکومت اور اپوزیشن میں 24 گھنٹوں میں مذاکرات کی امید، فواد چودھری اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت پرائیویٹ استاد
پاکستان خبر

واٹس ایپ میں سالگرہ یاد رکھنے کیلئے نیا فیچر متوقع

واٹس ایپ میں سالگرہ یاد رکھنے کیلئے نیا فیچر متوقع

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے، جس کے ذریعے دوستوں اور اہل خانہ کی سالگرہ یاد رکھنا آسان ہو جائے گا۔رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس ورژن میں نئے کانٹیکٹس ٹیب پر کام جاری ہے، جہاں صارفین کو محفوظ کیے گئے رابطوں کی سالگرہ سے متعلق یاد دہانیاں دکھائی جا سکتی ہیں۔یہ فیچر فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے، تاہم مستقبل میں اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔واٹس ایپ کے نئے نیویگیشن ڈیزائن میں موجودہ اپ ڈیٹس ٹیب کی جگہ کانٹیکٹس ٹیب شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور چینلز کو چیٹس سیکشن میں منتقل کیے جانے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق سالگرہ کی یاد دہانی کے لیے واٹس ایپ ممکنہ طور پر فون کی کانٹیکٹس ایپ میں پہلے سے محفوظ سالگرہ کی معلومات استعمال کرے گا، جس کے باعث صارفین کو واٹس ایپ میں الگ سے سالگرہ کی فہرست بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔کسی محفوظ رابطے کی سالگرہ ہونے کی صورت میں کانٹیکٹس ٹیب میں اس شخص کے نام کے ساتھ کیک کا ایموجی اور ’’آج سالگرہ ہے‘‘ کا پیغام دکھایا جا سکتا ہے۔ یہ یاد دہانی دن بھر نمایاں رہنے کی توقع ہے تاکہ صارف بروقت دوست یا عزیز کو سالگرہ کی مبارک باد دے سکیں۔فی الحال یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور واٹس ایپ نے اس کی باضابطہ دستیابی یا حتمی شکل کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔