تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

واٹس ایپ اکاؤنٹ کے بغیر بھی کالز میں شرکت ممکن، نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ اکاؤنٹ کے بغیر بھی کالز میں شرکت ممکن، نیا فیچر متعارف

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)پیغام رسانی کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے کالز میں شرکت کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔ نئے فیچر کے تحت اب ایسے افراد بھی واٹس ایپ کال میں شامل ہوسکیں گے جن کا اس ایپ پر اکاؤنٹ موجود نہیں۔واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق صارفین کال کا لنک بنا کر ان افراد کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے۔ لنک موصول کرنے والے افراد اسے اپنے کمپیوٹر کے ویب براؤزر میں کھول کر کال میں شرکت کرسکیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سہولت انفرادی اور گروپ، دونوں طرح کی کالز کے لیے دستیاب ہوگی، جن میں بیک وقت 32 افراد شامل ہوسکتے ہیں۔ لنک کے ذریعے شریک ہونے والے افراد کی گفتگو کو بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رکھا جائے گا۔نئے فیچر کے تحت صارفین کو ہاتھ اٹھانے، اسکرین شیئر کرنے اور دیگر بنیادی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ یہ کالز مفت ہوں گی اور ان کے دورانیے پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔واٹس ایپ کال لنک بنانے کا طریقہکال لنک بنانے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ ایپلی کیشن میں موجود کالز کے حصے میں جانا ہوگا، جہاں جمع (+) کے نشان پر کلک کرکے لنک تیار کیا جاسکتا ہے۔لنک بنانے کے بعد اسے ان افراد کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے جنہیں کال میں شامل کرنا مقصود ہو۔ لنک موصول کرنے والے افراد اسے ویب براؤزر میں کھول کر اپنا نام درج کریں گے اور میزبان کی اجازت ملنے کے بعد گفتگو میں شریک ہوسکیں گے۔واضح رہے کہ کال لنک بنانے کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ ضروری ہوگا، تاہم اس لنک کے ذریعے کال میں شرکت کرنے والوں کے لیے اکاؤنٹ بنانا لازمی نہیں ہوگا۔واٹس ایپ نے مزید بتایا کہ مستقبل قریب میں کال لنکس کو گوگل کیلنڈر اور مائیکروسافٹ آؤٹ لک کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے اضافی سہولت متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔ اس اقدام سے صارفین کو آن لائن ملاقاتوں اور گفتگو کا وقت طے کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔