کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اسٹیٹس ایڈیٹر میں اپنے پسندیدہ گانے محفوظ کرسکیں گے۔نئے فیچر کے تحت میوزک فہرست میں موجود گانے کو ستارہ لگا کر محفوظ کیا جاسکے گا، جس کے بعد صارف اسے دوبارہ آسانی سے تلاش کرسکے گا۔ یہ سہولت ان افراد کیلئے زیادہ کارآمد ہوگی جو اپنے پسندیدہ گانے بار بار اسٹیٹس میں استعمال کرتے ہیں۔واٹس ایپ نے گانے کے دورانیے کے انتخاب کی سہولت بھی فراہم کی ہے، جس کے ذریعے صارف اسٹیٹس میں موسیقی کے چلنے کا مقررہ وقت طے کرسکے گا۔ اس کے علاوہ گانے کا مخصوص حصہ منتخب کرنے کیلئے ویو فارم کو آگے یا پیچھے منتقل کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔نئے فیچر کے ذریعے صارفین میٹا کے وسیع موسیقی ذخیرے سے اپنی پسند کا گانا منتخب کرکے اسے اپنی مرضی کے مطابق اسٹیٹس میں شامل کرسکیں گے۔یہ سہولت مرحلہ وار صارفین تک پہنچائی جا رہی ہے، اس لیے ممکن ہے کہ تمام صارفین کو یہ فیچر ایک ہی وقت میں دستیاب نہ ہو۔
واٹس ایپ نے اسٹیٹس کیلئے پسندیدہ گانے محفوظ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی