تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

واٹس ایپ میں تصاویر کا سائز تبدیل کرنے کیلئے نیا اے آئی فیچر متعارف

واٹس ایپ میں تصاویر کا سائز تبدیل کرنے کیلئے نیا اے آئی فیچر متعارف

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے بیٹا ورژن میں مصنوعی ذہانت پر مبنی فوٹو ایکسپینشن ٹول متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے موجودہ تصاویر کو 9:16 فارمیٹ میں تبدیل کیا جاسکے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ سہولت واٹس ایپ کے امیج ڈرائنگ ایڈیٹر میں دستیاب ہوگی، جہاں صارف تصویر کھول کر فلٹرز کے حصے میں اس ٹول تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔میٹا اے آئی تصویر کا تجزیہ کرکے اس کے اطراف موجود مواد کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے بڑھائے گا تاکہ تصویر 9:16 فارمیٹ میں ڈھل جائے۔ صارف نتائج سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ کوشش بھی کرسکیں گے۔یہ فیچر پہلے واٹس ایپ اسٹیٹس میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد چیٹس میں بھی دستیاب ہوگا۔ چونکہ یہ سہولت فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے تمام صارفین کے لیے اس کی حتمی دستیابی کی تاریخ واضح نہیں۔