تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب آواز والے اسٹیکرز بھیجنا ممکن ہوگا

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب آواز والے اسٹیکرز بھیجنا ممکن ہوگا

نیویارک (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ آواز والے اسٹیکرز بھی تیار کرکے دوسروں کو بھیجے جا سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے آزمائشی نسخے میں دیکھا گیا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے صارفین اپنے موبائل فون میں محفوظ آڈیو فائل استعمال کرنے کے علاوہ اپنی آواز ریکارڈ کرکے بھی صوتی اسٹیکرز بنا سکیں گے۔نئے فیچر کے تحت ایک صوتی اسٹیکر میں زیادہ سے زیادہ 10 سیکنڈ کی آواز شامل کی جا سکے گی۔ واٹس ایپ پر ایسا اسٹیکر موصول ہونے یا بھیجے جانے پر اس کے ساتھ آواز کی علامت بھی دکھائی دے گی، جس پر کلک کرکے صارف آڈیو سن سکے گا۔اس کے علاوہ صارفین ویڈیو سے متحرک اسٹیکر تیار کرتے وقت اس میں موجود آواز بھی شامل کر سکیں گے۔ ایپ خودکار طور پر ویڈیو کے پانچ سیکنڈ کے صوتی حصے کو اسٹیکر کے ساتھ منسلک کر سکے گی۔صارفین کو یہ سہولت بھی حاصل ہوگی کہ وہ ویڈیو کی اصل آواز کے بجائے اپنی ریکارڈ کردہ آواز یا موبائل فون میں محفوظ کسی دوسری آڈیو فائل کو استعمال کرسکیں گے۔اس نئے فیچر کا مقصد واٹس ایپ پر گفتگو کو مزید دلچسپ بنانا اور صارفین کو اپنے جذبات، ردعمل اور پیغامات کا اظہار آواز کے ذریعے کرنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کرنا ہے۔ تاہم، فیچر کی تمام صارفین کے لیے دستیابی سے متعلق حتمی اعلان سامنے آنے تک اس کے اجرا کے وقت کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔