تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

واٹس ایپ کا نیا فیچر، اسٹیٹس اب ڈبل رفتار سے دیکھنا ممکن

واٹس ایپ کا نیا فیچر، اسٹیٹس اب ڈبل رفتار سے دیکھنا ممکن

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوگنی رفتار سے دیکھنے کا نیا فیچر متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جس کے ذریعے صارفین کم وقت میں زیادہ لوگوں کے اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق یہ فیچر گوگل پلے اسٹور پر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.40.4 میں سامنے آیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت محدود تعداد میں بیٹا صارفین کو فراہم کی جارہی ہے، جبکہ آئندہ ہفتوں میں مزید صارفین کو بھی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹیٹس دیکھتے ہوئے اسکرین کے دائیں جانب انگلی دبا کر رکھنا ہوگی، جس سے پلے بیک کی رفتار عارضی طور پر دوگنی ہوجائے گی۔ انگلی ہٹاتے ہی رفتار دوبارہ معمول پر آجائے گی۔اس سہولت کے لیے مستقل سیٹنگ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور صارفین ہر اسٹیٹس کے دوران اپنی ضرورت کے مطابق اسے استعمال کرسکیں گے۔ اس طرح طویل اسٹیٹس دیکھنے اور کم وقت میں زیادہ اپ ڈیٹس کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔رپورٹس کے مطابق آڈیو کے ساتھ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کا دورانیہ 30 سیکنڈ تک ہوسکتا ہے، جس کے باعث متعدد کانٹیکٹس کے اسٹیٹس دیکھنے میں کافی وقت صرف ہوتا ہے۔ نیا فیچر اسی عمل کو تیز اور آسان بنانے کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس فیچر کی آزمائش یا فراہمی سے متعلق اطلاعات پہلے آئی فون صارفین کے حوالے سے بھی سامنے آچکی ہیں، تاہم اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسے مرحلہ وار جاری کیا جارہا ہے۔ اس لیے ممکن ہے کہ یہ سہولت فوری طور پر تمام صارفین کو دستیاب نہ ہو۔