کیلیفورنیا (ویب ڈیسک)پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے والدین کی نگرانی کا الگ شعبہ متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جس کے ذریعے بچوں کے اکاؤنٹس پر نظر رکھنا اور مختلف پابندیاں عائد کرنا آسان ہوگا۔والدین یا سرپرست بچوں کے زیر نگرانی اکاؤنٹس میں یہ مقرر کرسکیں گے کہ بچے سے کون رابطہ کرسکتا ہے اور وہ کن گروپس کا حصہ بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ چینلز اور اسٹیٹس سمیت بعض سہولیات تک رسائی بھی محدود کی جاسکے گی۔نئے نظام کے تحت والدین کو اکاؤنٹ کی بعض سرگرمیوں سے متعلق معلومات بھی دستیاب ہوں گی، جن میں نئے رابطوں کا اضافہ، مسدود کیے گئے صارفین اور پروفائل میں کی جانے والی تبدیلیاں شامل ہیں۔