تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

آئی فون صارفین کیلئے واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی اے آئی ایجنٹس

آئی فون صارفین کیلئے واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی اے آئی ایجنٹس

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے تھرڈ پارٹی مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس سے براہ راست چیٹ کی سہولت متعارف کرانا شروع کردی، فی الحال یہ محدود صارفین کو دستیاب ہے۔واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں صارف سیٹنگز کے ذریعے ایجنٹ شامل کرسکتا ہے، جبکہ ایک اکاؤنٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 5 ایجنٹس منسلک کیے جاسکتے ہیں۔ ایجنٹ کیلئے نام اور پروفائل تصویر بھی منتخب کی جاسکتی ہے۔ایجنٹ کو متعلقہ تھرڈ پارٹی سروس سے جوڑنے کیلئے فراہم کردہ اے پی آئی کلید استعمال کی جاتی ہے، جسے کسی دوسرے شخص سے شیئر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کنکشن کے بعد ایجنٹ عام رابطے کی طرح چیٹ فہرست میں دکھائی دیتا ہے اور اس سے مسودے تیار کرنے، نوٹس بنانے یا ذاتی معاون کے طور پر کام لیا جاسکتا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق دیگر مطابقت رکھنے والے خودکار پروگرام بھی اس نظام سے منسلک ہوسکتے ہیں۔رازداری کے تحت ایجنٹ صرف وہی پیغامات پڑھ سکتا ہے جو صارف خود اس کے ساتھ شیئر کرے، اسے عام ذاتی چیٹس، رابطوں یا میڈیا تک آزادانہ رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ تاہم تھرڈ پارٹی ایجنٹس سے ہونے والی گفتگو عام واٹس ایپ چیٹس کی طرح اینڈ ٹو اینڈ خفیہ نہیں ہوگی۔یہ سہولت فی الحال منتخب ممالک میں محدود تعداد میں صارفین کیلئے جاری کی جارہی ہے، جبکہ آئی فون کیلئے متعلقہ آزمائشی نسخہ 26.37.10.70 بتایا گیا ہے۔