تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ لاگ اِن جلد بند ہونے کا امکان

پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ لاگ اِن جلد بند ہونے کا امکان

کراچی( ویب ڈیسک) میٹا کی جانب سے پرانے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے اسمارٹ فونز میں واٹس ایپ کی رسائی جلد محدود کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایسے صارفین کو وارننگ جاری کرے گا جو پرانے آپریٹنگ سسٹم والے فونز پر ایپ استعمال کر رہے ہیں۔ یہ انتباہ واٹس ایپ کے پرانے ورژن کے بجائے فون کے آپریٹنگ سسٹم سے متعلق ہوگا۔آپریٹنگ سسٹم کو مطلوبہ حد تک اپ ڈیٹ نہ کرنے کی صورت میں صارف واٹس ایپ پر دوبارہ لاگ اِن نہیں کرسکے گا اور ایپ تک رسائی ختم ہوجائے گی۔ اگر فون کا نظام اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہ ہوا تو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے نیا اسمارٹ فون لینا پڑے گا۔رپورٹ میں فی الحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کن پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر یہ پابندی عائد ہوگی، تاہم امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ چند برس پرانے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔واٹس ایپ نے حال ہی میں اینڈرائیڈ 5.0 اور 5.1 کے لیے سپورٹ ختم کرکے اینڈرائیڈ 6 یا اس کے بعد کے نظام کو لازمی قرار دیا تھا۔ اسی طرح 30 نومبر 2026 سے آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 15.5 یا اس کے بعد کا نظام درکار ہوگا۔اس لیے لاگ اِن بلاک ہونے کی وارننگ ممکنہ طور پر ان فونز پر ظاہر ہوسکتی ہے جو مذکورہ تقاضوں سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چل رہے ہیں۔