تازہ ترین
ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک شام کی خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق تمام سوالات حل: آئی اے ای اے طالبان حکومت پانچ سال بعد بھی جامع نظام دینے میں ناکام: اعلامیہ ایران کا عرب ممالک سے امریکی افواج نکالنے کا مطالبہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1700 پوائنٹس گرگیا اگست میں مہنگائی 11.2 فیصد، ایک ماہ بعد پھر ڈبل ڈیجٹ میں داخل کاروباری اوقات میں 30 منٹ اضافے کی سفارش، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا مصباح الحق کا پی سی بی سے اختلافات پر استعفیٰ، بحران شدت اختیار کرگیا قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ میدان میں کامیابی سے بحال ہوگی:محمد یوسف لارڈز ٹیسٹ شکست، پی سی بی کے مزید سخت فیصلوں کا امکان مالینی شرما کی شوبز سے دور نئی زندگی نے مداحوں کو حیران کردیا فریال گوہر کا 9 سالہ ازدواجی زندگی میں تشدد پر انکشاف مشی خان نے فریال گوہر کو سابق شوہر کے دعووں پر تنقید کا نشانہ بنا دیا ٹوٹا ہوا اسکرین پروٹیکٹر استعمال کرنا کتنا محفوظ ہے؟
پاکستان خبر

سعودی عرب میں واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ

سعودی عرب میں واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ

جدہ( ویب ڈیسک)سعودی عرب میں اسمارٹ فون صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ واٹس ایپ ہے، جس کی تصدیق ایک نئی رپورٹ میں بھی ہوئی ہے۔سعودی انٹرنیٹ 2025 کے عنوان سے جاری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 94.4 فیصد مرد اور 90.4 فیصد خواتین واٹس ایپ استعمال کرتی ہیں، یوں یہ ملک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطوں کی ایپ قرار پائی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ دوسرے نمبر پر ہے، جسے 88.2 فیصد خواتین اور 80.2 فیصد مرد استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح واٹس ایپ کے بعد سعودی خواتین میں اسنیپ چیٹ سب سے زیادہ مقبول ایپ ہے۔سعودی کمیونیکیشنز اینڈ اسپیس ٹیکنالوجی کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک 77.6 فیصد خواتین اور 76.5 فیصد مرد صارفین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔یوٹیوب کا استعمال 81.1 فیصد مرد اور 68.8 فیصد خواتین کرتی ہیں، جس کے باعث یہ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ انسٹاگرام 42.2 فیصد خواتین اور 39.5 فیصد مرد صارفین کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 61.3 فیصد انٹرنیٹ صارفین روزانہ 7 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں، جبکہ 34.4 فیصد صارفین 3 سے 6 گھنٹے اور 4.6 فیصد افراد 3 گھنٹے سے کم وقت انٹرنیٹ پر صرف کرتے ہیں۔سعودی عرب میں انٹرنیٹ کا استعمال رات 9 سے 11 بجے کے درمیان سب سے زیادہ ہوتا ہے، جبکہ جمعہ سب سے زیادہ مصروف دن قرار دیا گیا ہے۔انٹرنیٹ تک رسائی کیلئے اسمارٹ فون سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ذریعہ ہے، جس کی شرح 99.6 فیصد ہے۔ کمپیوٹر 47.4 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ ٹیبلیٹ 39.2 فیصد استعمال کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ وکی پیڈیا ہے، جس کے بعد یوٹیوب اور انسٹاگرام بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔