تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

واٹس ایپ کا نیا فیچر، چیٹ کھولے بغیر تصاویر اور ویڈیوز کا پریویو ممکن

واٹس ایپ کا نیا فیچر، چیٹ کھولے بغیر تصاویر اور ویڈیوز کا پریویو ممکن

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے ذریعے چیٹ کھولے بغیر ہی موصول ہونے والی تصاویر، ویڈیوز اور اسٹیکرز کا مختصر پریویو دیکھا جاسکے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ سہولت فی الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں آزمائشی طور پر دستیاب ہے۔ نئے فیچر کے تحت ہوم فیڈ میں میڈیا کے لیبل کے ساتھ ایک چھوٹا تھمب نیل بھی دکھائی دے گا۔مثلاً کسی رابطے کی جانب سے تصویر موصول ہونے کی صورت میں ’’فوٹو‘‘ کے لفظ کے ساتھ اسی تصویر کا مختصر منظر بھی نظر آئے گا، جبکہ ویڈیوز اور اسٹیکرز کے لیے بھی اسی نوعیت کا پریویو فراہم کیا جائے گا۔اس فیچر سے بالخصوص ان صارفین کو سہولت ملے گی جنہیں مختلف رابطوں یا گروپس سے بڑی تعداد میں تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوتی ہیں، کیونکہ انہیں ہر میڈیا فائل دیکھنے کے لیے بار بار چیٹ کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔تاہم فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے عام صارفین کے لیے اس کے اجرا کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔