کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں میوزک کے دورانیے کو بڑھانے کی سہولت متعارف کرادی۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق صارفین اب اسٹیٹس میں 30 سیکنڈ تک طویل موسیقی کا حصہ شامل کرسکیں گے، جبکہ اس سے قبل یہ مدت صرف 15 سیکنڈ تک محدود تھی۔واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام اسٹوریز کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ نئی سہولت کے تحت صارف کسی تصویر کے ساتھ گانے کا 30 سیکنڈ تک کا حصہ منتخب کرکے شیئر کرسکے گا یا میوزک کلپ کو براہِ راست اسٹیٹس کے طور پر بھی پوسٹ کیا جاسکے گا۔