تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

اسلام آباد پر دھاوا بولا تو سختی سے نمٹیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد پر دھاوا بولا تو سختی سے نمٹیں گے، محسن نقوی

لاہور( پاکستان خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم موجود ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، تاہم ملکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے سنجیدہ سیاستدان بھی لانگ مارچ کے حق میں نہیں ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ رات پشاور میں شہدا کی نماز جنازہ کے موقع پر کوئی مقامی وزیر موجود نہیں تھا، سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن شہدا کے جنازوں میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ ابھی وقت ہے، ایسے راستے کا انتخاب نہ کیا جائے جہاں واپسی ممکن نہ ہو۔ ان کے مطابق کسی بھی ایسے منصوبے سے گریز کیا جائے جس سے جماعت اور ملک دونوں کو نقصان پہنچے، بصورت دیگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ اس مرتبہ ملک کو 10، 20 روز تک بند رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبہ بانی پی ٹی آئی کے اسپتال کے معائنے سے متعلق ہے تو یہ عمل رات کو بھی ہوچکا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے اپنے مطالبات بھی واضح نہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بلند و بانگ دعووں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد آنے کی کوشش کی گئی تو قانون کے مطابق کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کا ذکر کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ روز بھی بڑی مشکل سے پاکستان کا تیل بردار بحری جہاز گزارا گیا، تاہم حکومت قیمتیں کم رکھنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔نئے صوبوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ معاملہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور عوام کی جانب سے نئے صوبوں کی حمایت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔