تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

سورج کی سطح پر پروں جیسے نمونے پہلی بار واضح ہوگئے

سورج کی سطح پر پروں جیسے نمونے پہلی بار واضح ہوگئے

نیویارک( ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے سورج کی سطح کی انتہائی واضح نئی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرلی ہیں، جن میں سورج پر پروں سے مشابہ منفرد ساخت پہلی مرتبہ اس قدر تفصیل کے ساتھ دکھائی دی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر اور ویڈیوز ہوائی کے ایک جزیرے پر نصب جدید اور طاقتور شمسی دوربین کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں۔سائنسی جریدے نیچر میں شائع تحقیق کے مطابق نئی تصاویر میں سورج کی سطح پر پروں جیسی منفرد ساخت نمایاں ہوئی ہے، جس نے سائنسدانوں کی خاص توجہ حاصل کی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ ساخت دراصل سورج کے مقناطیسی میدان کی عکاسی کرتی ہے، جہاں انتہائی گرم گیسیں لہروں کی شکل میں حرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ مشاہدات سورج کی ساخت، مقناطیسی سرگرمی اور شمسی عمل کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔