تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا دوسرا میچ آج جنوبی افریقہ کے خلاف ہو گا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا دوسرا میچ آج جنوبی افریقہ کے خلاف ہو گا

برمنگھم( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔قومی ٹیم اس میچ میں پہلی فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے دیگر میچز میں آج پہلے مقابلے میں آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم اور بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ شام ساڑھے چھ بجے بھارت ویمنز کرکٹ ٹیم اور نیدرلینڈز ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 64 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔