تازہ ترین
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کا مذاکرات کا مطا لبہ الیکشن قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے لیگل ریفارمز کمیٹی فعال کر دی وفاقی آئینی عدالت کے اہم فیصلے، حارث اسٹیل ملز ریفرنس پر نیب کو نوٹس صدر زرداری نے تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی امریکا کا ایران پر مزید حملوں کا دعویٰ، بندر عباس سمیت اہم عسکری تنصیبات نشانے پر ایران کا کویت اور اردن میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ میانمار کے قریب دو کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی ہلاکت کا خدشہ برطانیہ میں 14 سالہ لڑکے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج پاکستان، ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان کی سعودی عرب سے 6.7 ارب ڈالر کے رعایتی آئل فنانسنگ پیکیج کی درخواست سیاسی بینر لہرانے پر ارجنٹائن کو فیفا کارروائی کا سامنا متو قع واشنگٹن فریڈم نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا ماڈل ہما سلیم کا نامعلوم کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان مفتی عبدالقوی کا خود کو ’ٹھرکی‘ قرار دینے کا بیان وائرل یوٹیوب نے کم معیار کے مواد پر مونیٹائزیشن سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا شدید شمسی طوفان ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام کے لیے بڑا خطرہ قرار
پاکستان خبر

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ: سکاٹ لینڈ نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ: سکاٹ لینڈ نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی

ڈربی ( سپورٹس ڈیسک) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں سکاٹ لینڈ کی ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست دے دی۔میچ میں سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ کپتان کیتھرین برائس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 43 گیندوں پر 94 رنز اسکور کیے، جن میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، جبکہ ڈیرسی کارٹر نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، تسمیہ رباب اور عائشہ ظفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جوابی اننگز میں پاکستان ویمن ٹیم نے 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا اور دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔بعد ازاں ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت سکاٹ لینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ اس سے قبل سری لنکا ویمن ٹیم بھی پاکستان کو وارم اپ میچ میں شکست دے چکی ہے۔قومی ویمن ٹیم اپنا پہلا ورلڈ کپ میچ بھارت کے خلاف 14 جون کو کھیلے گی۔