تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے دی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے دی

لیڈز ( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔ اسٹیفنی ٹیلر نے شاندار جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر 47 رنز بنائے، جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے، جبکہ شیمینی کیمبل نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کیتھرین فریزر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اچھی پوزیشن میں نظر آئی، تاہم آخری اوورز میں مسلسل وکٹیں گرنے کے باعث میچ ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔ڈیرسی کارٹر نے 59 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، مگر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ ایلیسا لسٹر نے 33 رنز بنائے لیکن وہ بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکیں۔اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، یوں ویسٹ انڈیز نے میچ 7 رنز سے اپنے نام کر لیا۔