تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

امریکا اور پرتگال کے اخراج سے ورلڈکپ ٹکٹوں کی قیمتیں گر گئیں

امریکا اور پرتگال کے اخراج سے ورلڈکپ ٹکٹوں کی قیمتیں گر گئیں

 لاس اینجلس( سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے سے قبل امریکا اور پرتگال کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد ٹکٹوں کی ثانوی مارکیٹ پر نمایاں اثر پڑا ہے، جہاں کئی اہم میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں نصف سے بھی کم ہو گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں جمعہ کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل کے سب سے کم قیمت والے ٹکٹ کی قیمت تقریباً 2950 ڈالر سے کم ہو کر 1200 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ٹکٹوں کی قیمتوں میں یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب امریکا کو بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اسپین نے پرتگال کو شکست دے کر کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ سفر کا اختتام کر دیا۔ماہرین کے مطابق اگر امریکا اور پرتگال کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ ہوتا تو اس میچ کے ٹکٹوں کی طلب اور قیمتیں کہیں زیادہ ہوتی۔دوسری جانب فرانس اور مراکش کے درمیان کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل کو اس مرحلے کا نسبتاً کم قیمت والا مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ابتدائی ٹکٹ تقریباً 989 ڈالر میں دستیاب ہیں۔اسی طرح 19 جولائی کو نیو جرسی میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹوں کی ابتدائی قیمت 9346 ڈالر تک پہنچ چکی ہے، تاہم فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے حساب سے قیمتوں میں مزید تبدیلی متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران کوارٹر فائنل مقابلوں کے ٹکٹوں کی اوسط قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جبکہ فروخت کے لیے دستیاب ٹکٹوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔