تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

یوٹیوب کا نیا پرائیویسی فیچر، پروفائل چار ہندسوں سے محفوظ ہوگا

یوٹیوب کا نیا پرائیویسی فیچر، پروفائل چار ہندسوں سے محفوظ ہوگا

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) یوٹیوب نے مشترکہ ٹی وی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا، جس کے ذریعے پروفائل کو چار ہندسوں کے کوڈ سے محفوظ کیا جاسکے گا۔یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن کے مطابق اکاؤنٹ لاک کی سہولت اب دنیا بھر میں صارفین کیلئے دستیاب کی جارہی ہے۔ اس کے ذریعے گھر کے دیگر افراد صارف کا پروفائل، سبسکرپشنز اور ویڈیوز کی سفارشات تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔پروفائل لاک کرنے کیلئے ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کی بائیں جانب موجود نیویگیشن بار سے سیٹنگز میں جاکر یہ سہولت فعال کی جاسکتی ہے۔ تاہم ہر ڈیوائس کیلئے الگ لاک ترتیب دینا ہوگا۔صارف کو ہر بار ریموٹ سے کوڈ درج کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی، کیونکہ لاک شدہ پروفائل منتخب کرنے کے بعد موبائل فون میں موجود یوٹیوب ایپ سے بھی اسے کھولا جاسکے گا، تاہم اس کیلئے نوٹیفکیشن کی سہولت فعال ہونا ضروری ہے۔کوڈ بھول جانے کی صورت میں ٹی وی اسکرین پر موجود ’’پاس ورڈ بھول گئے‘‘ کے اختیار سے گوگل اکاؤنٹ کی معلومات استعمال کرکے پروفائل دوبارہ کھولا اور نیا کوڈ مقرر کیا جاسکتا ہے۔یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ چار ہندسوں کا کوڈ حقیقی پاس ورڈ کا متبادل نہیں، بلکہ مشترکہ ڈیوائسز پر صارف کی پروفائل رازداری برقرار رکھنے کیلئے بنایا گیا ہے۔