تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

پرانے اینڈرائیڈ فونز پر یوٹیوب ایپ کی سہولت ختم ہونے لگی

پرانے اینڈرائیڈ فونز پر یوٹیوب ایپ کی سہولت ختم ہونے لگی

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)یوٹیوب دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو شیئرنگ سروس ہے، تاہم اب پرانے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے کچھ صارفین اس کی ایپ سے محروم ہونے جا رہے ہیں۔گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اینڈرائیڈ 6 آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے یوٹیوب ایپ کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔ جولائی 2026 کے بعد یوٹیوب ایپ استعمال کرنے کے لیے کم از کم اینڈرائیڈ 7 آپریٹنگ سسٹم درکار ہوگا۔البتہ متاثرہ فونز میں یوٹیوب ایپ فوری طور پر بند نہیں ہوگی اور نہ ہی صارفین کا ڈیٹا حذف ہوگا، بلکہ بتدریج ایپ میں مسائل سامنے آئیں گے۔رپورٹس کے مطابق ایپ کھولنے پر صارفین کو سوئچ ٹو یوٹیوب کا پیغام دکھائی دے گا، جس کے بعد انہیں خودکار طور پر فون کے ویب براؤزر میں یوٹیوب کی موبائل ویب سائٹ پر منتقل کر دیا جائے گا۔گوگل کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ یوٹیوب میں مسلسل نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں، جنہیں پرانے آپریٹنگ سسٹمز مؤثر انداز میں سپورٹ نہیں کر پاتے۔اینڈرائیڈ 6 استعمال کرنے والے صارفین یوٹیوب کی ویڈیوز ویب براؤزر کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں، جبکہ مکمل ایپ کا تجربہ حاصل کرنے کے لیے انہیں نیا فون یا جدید اینڈرائیڈ ورژن استعمال کرنا ہوگا۔