تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

یوٹیوب شارٹس کیلئے کسٹم تھمب نیل فیچر متعارف

یوٹیوب شارٹس کیلئے کسٹم تھمب نیل فیچر متعارف

نیویارک( ویب ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے کانٹینٹ کریئیٹرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے شارٹس ویڈیوز کے لیے کسٹم تھمب نیلز کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے فیچر کے تحت یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل تخلیق کار اب اپنی شارٹ ویڈیوز کے لیے اپنی پسند کی تصاویر کو تھمب نیل کے طور پر اپ لوڈ کر سکیں گے۔اس سے قبل صارفین کو صرف ویڈیو کے کسی ایک منظر کو تھمب نیل کے طور پر منتخب کرنے کی اجازت تھی، جس کی وجہ سے منفرد انداز اور برانڈنگ برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا تھا۔نئے فیچر کے ذریعے کریئیٹرز اپنی مرضی کے مطابق پرکشش اور پیشہ ورانہ تھمب نیلز استعمال کر سکیں گے، جس سے شارٹس ویڈیوز کی پیشکش بہتر بنانے اور ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔یوٹیوب کے مطابق کسٹم تھمب نیل کا فیچر صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مانگے جانے والے فیچرز میں شامل تھا۔کمپنی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ سہولت یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے صارفین کو دی جا رہی ہے، جبکہ مستقبل میں اسے مزید تخلیق کاروں تک بھی وسعت دی جائے گی۔