تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

یوٹیوب میں نیا پیغام رسانی فیچر متعارف

یوٹیوب میں نیا پیغام رسانی فیچر متعارف

کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) یوٹیوب نے آزمائشی مرحلے کے بعد اپنا نیا اندرونی پیغام رسانی فیچر بڑے پیمانے پر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو پلیٹ فارم کے اندر ہی ویڈیوز پر براہِ راست گفتگو کی سہولت فراہم کرنا ہے۔نئے نظام کے تحت یوٹیوب ایپ کے اوپری دائیں کونے میں پیغام رسانی کا نیا آئیکن شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ویڈیوز، مختصر ویڈیوز اور براہِ راست نشریات شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے نجی گفتگو بھی کر سکیں گے۔تاہم اس فیچر میں سیکیورٹی اور کنٹرول کا خاص نظام رکھا گیا ہے، جس کے مطابق کسی بھی صارف سے براہِ راست گفتگو شروع کرنے کے لیے پہلے دعوتی پیغام بھیجنا ضروری ہوگا۔یہ دعوتی پیغام سات دن تک کارآمد رہے گا اور اسے دیگر پیغام رسانی ایپس کے ذریعے بھی شیئر کیا جا سکے گا، جس کا مقصد اجنبی افراد کے بجائے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے درمیان رابطے کو آسان بنانا ہے۔یوٹیوب کے مطابق گزشتہ سال اس فیچر کے تجرباتی مرحلے میں صارفین کی جانب سے اس کی بھرپور دلچسپی سامنے آئی تھی۔یاد رہے کہ 2019 تک اسی نوعیت کی پیغام رسانی سروس پہلے بھی فراہم کی جاتی رہی ہے، جسے بعد ازاں بند کر دیا گیا تھا۔نئے نظام کے مطابق جب کوئی صارف دعوتی پیغام پر کلک کرے گا تو اسے اجازت دینے یا بعد میں فیصلہ کرنے کے اختیارات دیے جائیں گے۔ اسی وجہ سے یہ فیچر مکمل سماجی چیٹ پلیٹ فارم کے بجائے زیادہ تر ویڈیوز کے تبادلے اور ان پر گفتگو تک محدود رکھا گیا ہے۔