نیویارک(ویب ڈیسک) یوٹیوب نے اپنے مقبول ترین مواد تخلیق کاروں کو نیٹ فلکس پر جانے سے روکنے اور خصوصی مواد اپنے پلیٹ فارم تک محدود رکھنے کے لیے بڑے مالیاتی پیکیجز کی پیشکش شروع کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کری ایٹرز کو مخصوص پروگراموں کی براہِ راست مالی معاونت اور بڑی تجارتی شراکت داریوں سے حاصل آمدن میں حصہ دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔یوٹیوب نے بعض کری ایٹرز کو خبردار کیا ہے کہ نیٹ فلکس پر مواد یا براہِ راست نشریات پیش کرنے والوں کو کمپنی کی مارکیٹنگ مہمات سے الگ کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب نیٹ فلکس بھی مقبول یوٹیوب مواد کے حقوق حاصل کرکے نوجوان ناظرین کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے دونوں پلیٹ فارمز کے درمیان مسابقت مزید تیز ہوگئی ہے۔
یوٹیوب کا ٹاپ کری ایٹرز کو نیٹ فلکس سے روکنے کیلئے کروڑوں ڈالرز کا پیکیج
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی