تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کیلئے کمائی کی شرائط سخت کر دیں

یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کیلئے کمائی کی شرائط سخت کر دیں

نیویارک( ویب ڈیسک) یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے اپنے پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرنے کی شرائط مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہوکر اشتہارات اور یوٹیوب پریمیم سے کمائی کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ واچ آورز یا شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔گوگل کی ملکیت یوٹیوب کے مطابق نئی شرائط یکم فروری 2027 سے نئے درخواست گزاروں پر لاگو ہوں گی۔ نئے کریئیٹرز کو گزشتہ 365 دنوں میں 8 ہزار اہل واچ آورز یا گزشتہ 90 دنوں میں 2 کروڑ اہل یوٹیوب شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔اس سے قبل یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کے لیے 4 ہزار واچ آورز یا ایک کروڑ شارٹس ویوز درکار تھے، یعنی دونوں اہداف کو دگنا کردیا گیا ہے۔تاہم یوٹیوب نے سبسکرائبرز کی کم از کم تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ نئے کریئیٹرز کو بدستور یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کے لیے کم از کم ایک ہزار سبسکرائبرز درکار ہوں گے۔یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے ذریعے دنیا بھر میں 30 لاکھ سے زائد کریئیٹرز اپنی ویڈیوز سے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ نئی پالیسی کا اطلاق یکم فروری 2027 سے پروگرام میں شمولیت کے لیے نئی درخواستیں دینے والے کریئیٹرز پر ہوگا۔