تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

یوٹیوب نے اے آئی ویڈیوز سے متعلق پالیسی مزید سخت کر دی

یوٹیوب نے اے آئی ویڈیوز سے متعلق پالیسی مزید سخت کر دی

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کو مزید سخت اور واضح کرتے ہوئے غیر معیاری، اسپام اور نقصان دہ مواد کی حوصلہ شکنی کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کا مقصد اے آئی ٹولز کے استعمال پر پابندی عائد کرنا نہیں، بلکہ ایسے ویڈیو مواد کی نشاندہی کرنا ہے جس میں ایک ہی مواد کو بار بار دہرایا جائے یا کم معیار اور منفی اثرات رکھنے والی ویڈیوز بڑی تعداد میں اپ لوڈ کی جائیں۔یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ اس نوعیت کی ویڈیوز پلیٹ فارم سے لازمی طور پر حذف نہیں کی جائیں گی، تاہم ان سے آمدنی حاصل نہیں کی جا سکے گی اور نہ ہی انہیں صارفین کو سفارشات (ریکمنڈیشنز) میں نمایاں کیا جائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ تخلیق کاروں کو ویڈیوز تیار کرتے وقت معیار، تناظر اور اصل تخلیقی صلاحیت کو ترجیح دینا ہوگی۔ یوٹیوب مفید اور معیاری اے آئی سے تیار کردہ مواد اور اسپام نوعیت کی ویڈیوز میں واضح فرق قائم کرنا چاہتا ہے۔یوٹیوب کے مطابق اسپام ویڈیوز سے مراد ایسا مواد ہے جو بغیر کسی واضح مقصد یا معیار کے بڑی تعداد میں مسلسل اپ لوڈ کیا جائے۔کمپنی نے مزید کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال قابل قبول ہے، تاہم ویڈیوز میں تخلیق کار کی اپنی منفرد اور حقیقی تخلیقی کاوش بھی نمایاں ہونی چاہیے۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ حالیہ اپ ڈیٹ کسی نئی پابندی کے بجائے موجودہ پالیسیوں کی مزید وضاحت ہے، تاکہ صارفین اور تخلیق کاروں کو کسی اچانک کارروائی یا غیر متوقع کریک ڈاؤن کا سامنا نہ کرنا پڑے۔