تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

زلمی کی آخری گیند پر شاندار فتح

زلمی کی آخری گیند پر شاندار فتح

کراچی ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ایک سو چھیالیس رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم تینتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کوشل مینڈس ستائیس اور مائیکل بریس ویل پچیس رنز کے ساتھ اہم کردار ادا کرتے رہے۔ افتخار احمد پندرہ اور عامر جمال چھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دیگر بولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اٹھارہ اعشاریہ دو اوورز میں ایک سو پینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کوشل پریرا اٹھاون رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مارنس لبوشین ستائیس رنز بنا سکے۔پشاور زلمی کی جانب سے افتخار احمد اور سفیان مقیم نے چار چار وکٹیں حاصل کر کے میچ میں اہم کردار ادا کیا۔