تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

زمان خان زخمی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر، فٹنس بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں

زمان خان زخمی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر، فٹنس بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران زخمی ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔پی سی بی نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں تاکہ بورڈ کے میڈیکل پینل ان کی ریکوری اور ری ہیب کا مکمل پلان ترتیب دے سکے۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی مکمل بحالی میں تقریباً 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد ہی وہ دوبارہ کھیل میں حصہ لے سکیں گے۔