ماسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایسے امن معاہدے کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں جس کے تحت موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھی جائے۔امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ولادیمیر زیلنسکی سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایسے امن معاہدے پر رضامند ہوں گے جس کے تحت موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رہے اور یوکرین کے پاس ملک کا 75 فیصد یا اس سے زیادہ علاقہ باقی رہے۔اس پر یوکرینی صدر نے جواب دیا کہ ہاں، اس وقت موجودہ صورتحال کو منجمد کرنا ہوگا۔ ان کے خیال میں یہ جنگ ختم کرنے کا ایک حقیقی راستہ ہے۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان علاقائی تنازعات امن معاہدے کی راہ میں اہم رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
زیلنسکی جنگ ختم کرنے کیلئے موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے پر تیار
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں