تازہ ترین
ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک شام کی خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق تمام سوالات حل: آئی اے ای اے طالبان حکومت پانچ سال بعد بھی جامع نظام دینے میں ناکام: اعلامیہ ایران کا عرب ممالک سے امریکی افواج نکالنے کا مطالبہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1700 پوائنٹس گرگیا اگست میں مہنگائی 11.2 فیصد، ایک ماہ بعد پھر ڈبل ڈیجٹ میں داخل کاروباری اوقات میں 30 منٹ اضافے کی سفارش، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا مصباح الحق کا پی سی بی سے اختلافات پر استعفیٰ، بحران شدت اختیار کرگیا قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ میدان میں کامیابی سے بحال ہوگی:محمد یوسف لارڈز ٹیسٹ شکست، پی سی بی کے مزید سخت فیصلوں کا امکان مالینی شرما کی شوبز سے دور نئی زندگی نے مداحوں کو حیران کردیا فریال گوہر کا 9 سالہ ازدواجی زندگی میں تشدد پر انکشاف مشی خان نے فریال گوہر کو سابق شوہر کے دعووں پر تنقید کا نشانہ بنا دیا ٹوٹا ہوا اسکرین پروٹیکٹر استعمال کرنا کتنا محفوظ ہے؟
پاکستان خبر

صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان کی خودمختاری محفوظ ہے:خواجہ آصف

صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان کی خودمختاری محفوظ ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے قیام سے آج تک عالم اسلام پر جو بھی تباہی آئی، اس میں صہیونی نظریہ اور ریاست کا براہِ راست یا بالواسطہ ہاتھ شامل رہا ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر کہا کہ صیہونیت نے ایک صدی سے دنیا کے معاشی نظام پر کنٹرول رکھا ہوا ہے اور بڑی طاقتیں جوہری ہتھیاروں کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد اور پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت نے دنیا کو باور کرایا کہ ملک کی خودمختاری محفوظ ہے۔انہوں نے ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کرنے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایران کی آمادگی کے باوجود جنگ مسلط کی گئی، جبکہ اسرائیل کے ایجنڈے میں پاکستان کو محدود کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان، ایران اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان سے دشمنی پر مبنی ہے اور ڈھائی کروڑ پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ اس سازش کو سمجھیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ عالم اسلام کو اتحاد عطا کرے، فلسطین آزاد ہو، اور پاکستان مضبوط و سلامت رہے۔