تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

70 ڈالر کی چیٹ جی پی ٹی باسکٹ بال ایک دن میں فروخت ہوگئی

70 ڈالر کی چیٹ جی پی ٹی باسکٹ بال ایک دن میں فروخت ہوگئی

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے متعارف کرائی گئی 70 ڈالر مالیت کی چیٹ جی پی ٹی برانڈڈ باسکٹ بال لانچ کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر فروخت ہو گئی، حالانکہ سوشل میڈیا پر اسے شدید تنقید اور طنز کا بھی سامنا کرنا پڑا۔کمپنی کے مطابق یہ باسکٹ بال اس کی "پاز، پلے، پرامپٹ" مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کو یہ پیغام دینا ہے کہ تخلیقی سوچ صرف اسکرین تک محدود نہیں بلکہ کھیل اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران بھی پروان چڑھ سکتی ہے۔مصنوعے کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ کئی بہترین خیالات کھیلتے ہوئے ذہن میں آتے ہیں، اسی تصور کو اجاگر کرنے کے لیے یہ خصوصی باسکٹ بال متعارف کرائی گئی۔تاہم 70 ڈالر کی قیمت نے متعدد صارفین کو حیران کر دیا، کیونکہ امریکا میں اسی معیار کی سائز 7 ربڑ کی باسکٹ بال عموماً تقریباً 20 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہے۔زیادہ قیمت اور چیٹ جی پی ٹی کی برانڈنگ کے باعث یہ باسکٹ بال سوشل میڈیا پر میمز اور طنزیہ تبصروں کا موضوع بنی رہی، جہاں کئی صارفین نے اسے غیر ضروری طور پر مہنگا قرار دیا۔ اس کے باوجود دستیاب تمام یونٹس لانچ کے ایک ہی دن میں فروخت ہو گئے۔