تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل

گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل

سان فرانسسکو( ویب ڈیسک)گوگل ڈیپ مائنڈ نے اپنا نیا ورلڈ ماڈل جینی 4 متعارف کرا دیا، جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے حقیقت سے قریب تر ورچوئل دنیائیں تخلیق کرتا ہے، جہاں صارف ویڈیو گیم کی طرح گھوم پھر سکتا ہے۔اس ماڈل کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ تصاویر کے ساتھ آواز بھی خود تیار کرتا ہے۔ ہوا کی سرسراہٹ، موسیقی، ماحول کا شور اور کرداروں کی گفتگو دنیا تخلیق ہونے کے ساتھ ہی پیدا ہوتی ہے۔ڈیپ مائنڈ کے مطابق جینی 4 اس کا پہلا ریئل ٹائم ورلڈ ماڈل ہے جو آڈیو بھی براہ راست تخلیق کرتا ہے۔ اس میں ماحول پہلے سے تیار یا پروگرام کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ صارف صرف تحریر کے ذریعے اپنی مطلوبہ دنیا کی وضاحت کرتا ہے اور ماڈل صارف کی حرکت یا کیمرا گھمانے کے ساتھ ہر فریم تیار کرتا رہتا ہے۔جینی 4 کو گوگل کے جیمنائی ماڈلز کی صلاحیتوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ ڈیپ مائنڈ کا کہنا ہے کہ جیمنائی اومنی ورچوئل دنیاؤں کو حقیقت سے قریب تر شکل اور رویہ دیتا ہے، جبکہ دیگر جیمنائی ماڈلز منظر میں تسلسل اور ربط برقرار رکھنے کے لیے درکار منطق فراہم کرتے ہیں۔فی الحال جینی 4 کو ریسرچ پریویو کے طور پر منتخب ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق آنے والے دنوں میں یہ گوگل اے آئی الٹرا کے صارفین کو پروجیکٹ جینی کے ذریعے، جبکہ جیمنائی اے پی آئی اور گوگل اے آئی اسٹوڈیو کے ابتدائی شراکت داروں کو بھی دستیاب ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والے صارفین کے لیے ویٹ لسٹ بھی کھول دی گئی ہے۔