کراچی ( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے بعد 4,031 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونا 3,500 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,001 روپے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 61 روپے مہنگی ہوکر 5,854 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی 52 روپے اضافے کے بعد 5,018 روپے کی ہوگئی۔