تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ

پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ

ماسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کررہا ہے، جبکہ انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال میں مثبت پیش رفت کی امید بھی ظاہر کی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیوٹن نے ماسکو میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے 8ویں فورم کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورت حال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔روسی صدر نے کہا کہ ماسکو ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے کام کررہا ہے اور دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبوں سے متعلق اپنے وعدے پورے کررہا ہے۔ انہوں نے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا کام جاری رہنے کا بھی ذکر کیا۔پیوٹن کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران روس اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کی حمایت پر روس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافے کو سراہا۔