تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک

خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک

پشاور (پاکستان خبر) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جبکہ مخصوص علاقوں میں محدود پیمانے پر آپریشن کیے جائیں گے۔پشاور میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے اور وفاقی حکومت اس کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا بنیادی مقصد بھی دہشت گردی پر قابو پانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نامزد 12 اضلاع کا انتظامی یونٹس سے کوئی تعلق نہیں اور وہاں محدود پیمانے پر مخصوص آپریشن ہوں گے، تاہم کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تعاون کے بغیر دہشت گردی پر قابو پانا ممکن نہیں۔ انہوں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کو پی ٹی آئی کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو بارہا حالات خود قابو میں رکھنے اور مسائل حل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسائل دھمکیوں سے نہیں بلکہ بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔ پرویز خٹک کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی دونوں حکومتوں کے پاس نہ کوئی وژن تھا اور نہ واضح سوچ، تاہم انہیں امید ہے کہ اب حالات بہتر ہوں گے اور اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وہ گورنر کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے دوران گرفتاریاں ہوتی ہیں اور پی ٹی آئی نے خود ایسے حالات پیدا کیے ہیں۔