تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے معاہدے توڑنے کی طویل تاریخ ہے اور امریکا اپنے بین الاقوامی وعدوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا معاہدے کی خلاف ورزی کا اعتراف ان لوگوں کے لیے بڑا اسکینڈل ہے جو امریکی اقدامات کا دفاع کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد معاہدے کے حوالے سے امریکی غیرسنجیدگی ایران کے لیے حیران کن نہیں، کیونکہ واشنگٹن ماضی میں بھی اپنے وعدوں اور معاہدوں کی خلاف ورزیاں کرتا رہا ہے۔ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی اقدامات کا دفاع کرنے والوں کے پاس غیرقانونی رویے پر پردہ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں، جبکہ بین الاقوامی وعدوں اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا بھی کوئی دفاع نہیں کیا جاسکتا۔
امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں