تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش

مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے کی پیشکش کردی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت میں بھاری سرمایہ کاری کے باعث اخراجات کم کرنے کی کوششوں کے تحت یہ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ امریکا، کینیڈا، بھارت اور برطانیہ میں نائب صدر اور اس سے نچلے عہدوں پر کام کرنے والے اہل ملازمین اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔رواں سال کے اوائل میں بھی کمپنی نے امریکا میں اپنی افرادی قوت کے تقریباً 7 فیصد، یعنی 9,000 ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے کی پیشکش کی تھی۔جولائی میں مائیکروسافٹ نے 4,800 ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جو اس کی عالمی افرادی قوت کا تقریباً 2.1 فیصد بنتا ہے۔ کمپنی اپنے ایکس باکس گیمنگ کاروبار میں بھی بڑی تبدیلیاں کر رہی ہے اور 5 اسٹوڈیوز تک کو فروخت کرنے یا الگ کرنے پر غور کر رہی ہے، تاکہ اس شعبے میں برسوں کی بھاری سرمایہ کاری کے بعد منافع میں اضافہ کیا جاسکے۔کمپنی کی چیف پیپل آفیسر ایمی کولمین نے ملازمین کے نام میمو میں کہا کہ یہ پیشکش ان اہل ملازمین کو معاونت کے ساتھ کمپنی سے علیحدگی اختیار کرنے کا متبادل فراہم کرتی ہے جو اپنے مستقبل کے بارے میں نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس اقدام سے متعلقہ اداروں کو بھی بدلتی ضروریات کے مطابق افرادی قوت ڈھالنے میں مدد ملے گی۔