تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

کراچی( شو بز ڈیسک) پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال پرویز ملک نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے نکاح کرلیا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نکاح کی سادہ اور پروقار تقریب کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔تصاویر میں ان کے شریک حیات رضا بھی موجود ہیں، جنہوں نے آف وائٹ کُرتے کے ساتھ اسی رنگ کی کڑھائی والی ویسٹ کوٹ پہن رکھی ہے، جبکہ نوال پرویز ملک نے سلور اور ہلکے سنہری رنگ کا خوبصورت کڑھائی والا عروسی لباس زیب تن کیا۔نکاح کی تقریب میں خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔