تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

گلوکار سجاد علی کے بھائی وقار علی چوتھے مرحلے کے کینسر میں مبتلا

گلوکار سجاد علی کے بھائی وقار علی چوتھے مرحلے کے کینسر میں مبتلا

لاہو ر ( شو بز ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار اور موسیقار وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر کے چوتھے مرحلے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار سجاد علی کے بھائی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں وقار علی نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور بیماری چوتھے مرحلے میں ہے۔ ان کے مطابق، یہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے ایک مشکل وقت ہے، تاہم وہ ایمان، حوصلے اور امید کے ساتھ ہر دن گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وقار علی نے کہا کہ اپنی بیماری سے متعلق ایسی خبر شیئر کرنا آسان نہیں، لیکن انہوں نے ضروری سمجھا کہ اپنے مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مداح برسوں سے ان کے سفر کا حصہ رہے ہیں اور انہیں بھرپور محبت اور حوصلہ دیتے آئے ہیں۔گلوکار و موسیقار کے مطابق، موسیقی ہمیشہ لوگوں سے جڑنے کا ایک اہم ذریعہ رہی ہے۔ مداحوں نے ان کے کام کو جو محبت دی، اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے عاجزی کے ساتھ دعاؤں کی درخواست کی۔وقار علی نے مزید کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ آنے والا وقت کیا لے کر آئے گا، تاہم انہیں دعاؤں کی طاقت، ایمان اور اس احساس سے حوصلہ ملتا ہے کہ بہت سے لوگ ان کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ان کی بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مداح ان کی صحت یابی اور اس مشکل وقت میں ہمت و حوصلے کے لیے دعاگو ہیں۔