تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

پی آئی اے کے نئے یونیفارم معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے تیار کریں گے

پی آئی اے کے نئے یونیفارم معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے تیار کریں گے

کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے عملے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کی ذمہ داری معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین، المعروف ایچ ایس وائے، کو سونپ دی ہے۔پی آئی اے کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی میں معروف فیشن ڈیزائنرز کو عملے کے نئے یونیفارم کے ڈیزائن پیش کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ جدت، معیار اور پاکستانی ثقافت کی عکاسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایچ ایس وائے کے ڈیزائن کا انتخاب کیا گیا۔ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے یونیفارم کی رونمائی 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد آنے والی بوئنگ 787 طیارے کی پہلی پرواز کے موقع پر کی جائے گی۔ اس پرواز میں پی آئی اے کا عملہ نئے یونیفارم پہن کر مسافروں کا استقبال کرے گا۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق یونیفارم میں تبدیلی کا مقصد عملے کو جدید اور منفرد انداز دینا ہے، جبکہ اس کے ساتھ قومی شناخت اور پاکستانی ثقافتی روایات کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ ماضی میں عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر پیئر کارڈن اور برطانوی ڈیزائنر سر ہارڈی ایمیز بھی پی آئی اے کے عملے کے یونیفارم تیار کر چکے ہیں۔ نئے یونیفارم کے لیے ایچ ایس وائے کا انتخاب قومی ایئرلائن کے انداز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔