تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ، پاکستان میں معاشی بہتری کے آثار مگر خطرات برقرار

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ، پاکستان میں معاشی بہتری کے آثار مگر خطرات برقرار

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) ایشین ترقیاتی بینک نے پاکستان سے متعلق اپنی تازہ معاشی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں معیشت میں بہتری کے ساتھ ساتھ بعض خطرات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 کے دوران معاشی نمو میں بہتری آئی جبکہ مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات نے ملکی معیشت کو سہارا دیا اور استحکام کی بنیاد فراہم کی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو تین اعشاریہ پانچ فیصد تک رہے گی جبکہ 2027 میں مزید بہتری کے ساتھ یہ چار اعشاریہ پانچ فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں صنعتی شعبے کی بحالی اور نجی سرمایہ کاری میں اضافے کو معیشت کے لیے مثبت قرار دیا گیا ہے۔تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور تیل کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی پر دباؤ بڑھا سکتی ہیں۔ اندازے کے مطابق 2026 میں مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ چار فیصد اور 2027 میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد رہ سکتی ہے۔ادارے کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے محتاط مالیاتی پالیسی میں نرمی کا امکان ہے، تاہم توانائی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کے لیے چیلنج بن سکتا ہے، جس سے زرعی اور صنعتی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2026 میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ معاشی ترقی کو سہارا دے گا جبکہ تعمیراتی شعبہ حکومتی مراعات اور بحالی کے منصوبوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ایشین ترقیاتی بینک نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال پاکستان کی معیشت کے لیے بڑا چیلنج ہے اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات کے تسلسل اور محتاط معاشی پالیسیوں پر عمل ناگزیر ہے۔