تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پولٹری فیڈ ملز پر 4 فیصد اضافی ٹیکس غیرقانونی قرار، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ

پولٹری فیڈ ملز پر 4 فیصد اضافی ٹیکس غیرقانونی قرار، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ

اسلام آباد ( پاکستان خبر) وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا، جس میں قرار دیا گیا کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31 اے میں ابہام موجود ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق حکومت نے غیر رجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ کی فراہمی پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا تھا، جو مالی سال 2024 کے فنانس ایکٹ کے تحت وصول کیا جا رہا تھا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے، اور اس استثنیٰ کے بعد ان پر رجسٹریشن کی پابندی بھی لازم نہیں رہتی۔ عدالت نے قرار دیا کہ جب قانون خود رجسٹریشن کی پابندی عائد نہیں کرتا تو ایسی صورت میں پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا یا اضافی ٹیکس کا سامنا نہیں کیا جا سکتا۔وفاقی آئینی عدالت نے اس معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس میں اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا گیا تھا۔ پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اس ٹیکس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر اب یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔