تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

میسی کا ورلڈ کپ شکست پر دکھ، زخم بھرنے میں وقت لگے گا

میسی کا ورلڈ کپ شکست پر دکھ، زخم بھرنے میں وقت لگے گا

ارجنٹینا( سپورٹس ڈیسک)ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ناکامی کا دکھ بہت گہرا ہے اور اس تکلیف کو بھلانے میں وقت لگے گا۔فائنل میچ کے اضافی وقت میں فیران ٹوریس کے فیصلہ کن گول کی بدولت اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ارجنٹینا 2022 میں جیتی گئی عالمی ٹرافی کا دفاع کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔39 سالہ لیونل میسی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شکست کا غم ناقابل بیان ہے، تاہم وہ ٹورنامنٹ کی مثبت یادوں، ٹیم کی کارکردگی اور قوم کی بھرپور حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔میسی نے کہا کہ ٹیم کا مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنا ایک بڑی کامیابی ہے، جبکہ تمام کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں عزم، محنت اور بھرپور جذبے کا مظاہرہ کیا۔ارجنٹائن کے کپتان نے اسپین کو عالمی چیمپئن بننے پر مبارک باد بھی پیش کی۔میسی نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گول اور 4 معاون پاسز فراہم کیے، تاہم فائنل میں اسپین کے مضبوط دفاع کے سامنے وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔دوسری جانب ارجنٹائن کے مڈفیلڈر اینزو فرنانڈیز نے کہا کہ ٹیم نے قومی جرسی کا دفاع مکمل لگن، عاجزی اور عزم کے ساتھ کیا۔انہوں نے کہا کہ اصل کامیابی صرف ٹرافی جیتنے تک محدود نہیں بلکہ اپنی ٹیم اور ملک کے لیے ہر لمحہ بھرپور کوشش کرنا بھی بڑی کامیابی ہے۔