تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

امریکا کے خام تیل ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

امریکا کے خام تیل ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن( کامرس ڈیسک) ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث ملک میں تیل کی دستیابی 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔بینک آف امریکا کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں موجود تیل کے ذخائر سے تقریباً 43 دن کی سپلائی باقی رہ گئی ہے، جو جولائی 1983 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال امریکی توانائی سلامتی کے لیے ایک اہم اشارہ ہے۔امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور سٹریٹیجک تیل ذخائر مسلسل دباؤ کا شکار ہیں۔ 10 جولائی تک امریکا کے کمرشل خام تیل کے ذخائر تقریباً 409.7 ملین بیرل ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ پانچ سال کی اوسط سطح سے تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔اسی طرح سٹریٹیجک پٹرولیم ریزرو بھی 18 جولائی تک کم ہو کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کم ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق امریکا کے مجموعی تیل ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں، جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار ہوتے ہیں۔توانائی ماہرین کے مطابق ذخائر میں مسلسل کمی عالمی مارکیٹ، تیل کی قیمتوں اور امریکا کی توانائی پالیسی کے لیے اہم اثرات مرتب کر سکتی ہے۔