تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

رونالڈو کی ایک ویڈیو لائک کرنے پر سوشل میڈیا پر بحث

رونالڈو کی ایک ویڈیو لائک کرنے پر سوشل میڈیا پر بحث

پرتگال( سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کو پسند کرنے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔شائقین نے نوٹ کیا کہ رونالڈو نے ایک ایسی ویڈیو کو لائک کیا جس میں فیفا ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کے حق میں مبینہ جانبداری اور اسے فائنل تک پہنچانے میں مدد دینے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ورلڈ کپ کے دوران ریفریوں کے بعض فیصلوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے گئے تھے، جن میں مصر کے خلاف ایک متنازع فیصلے کا معاملہ بھی شامل تھا۔ تاہم فیفا کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ سوشل میڈیا پر اس موضوع پر بحث جاری ہے۔دوسری جانب ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔میچ کے اختتام پر ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھڑپ کا واقعہ بھی پیش آیا، جس پر فیفا نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ممکنہ طور پر اس معاملے میں ارجنٹینا کے بعض کھلاڑیوں یا فٹبال حکام کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ پرتگال کی ٹیم پری کوارٹر فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔ اس کے بعد 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے تصدیق کی تھی کہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ تھا۔رونالڈو نے کہا تھا کہ وہ شکست پر مایوس ضرور ہیں، تاہم پورے ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور کوشش کرنے پر مطمئن ہیں اور مستقبل کے حوالے سے فیصلہ مناسب وقت پر کریں گے۔