تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فیفا اختلافات، یوئیفا صدر ورلڈ کپ فائنل میں شریک نہ ہوئے

فیفا اختلافات، یوئیفا صدر ورلڈ کپ فائنل میں شریک نہ ہوئے

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)یوئیفا کے صدر الیگزینڈر چیفرن نے فیفا کے ساتھ بڑھتے ہوئے اختلافات کے باعث ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں شرکت نہیں کی۔خبر رساں ادارے کے مطابق معاملے سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں عالمی فٹبال اداروں کے درمیان ٹورنامنٹ کے دوران ڈسپلنری فیصلوں، ریفری انتظامات اور میچز کے انعقاد سے متعلق متعدد معاملات پر اختلافات پیدا ہوئے۔ذرائع کے مطابق سب سے بڑا تنازع اس وقت سامنے آیا جب فیفا نے امریکی فارورڈ فولارین بالاگون کے ریڈ کارڈ کے بعد ایک میچ کی خودکار پابندی کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوئیفا نے اس اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فیفا نے اپنے اختیارات کی حدود سے تجاوز کیا ہے۔چیفرن کے فائنل میں شریک نہ ہونے کی ایک اور وجہ صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان کا معاملہ بھی بتایا جا رہا ہے، جنہیں امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے باعث ورلڈ کپ میں فرائض انجام دینے کا موقع نہیں ملا۔ بعد ازاں انہیں اگست میں ہونے والے یوئیفا سپر کپ کے لیے ریفری مقرر کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یورپی فٹبال حکام نے ایران سے متعلق میچوں کے انتظامی معاملات، لازمی پانی کے وقفوں اور فائنل میں ہاف ٹائم کے دورانیے میں اضافے سمیت فیفا کے بعض نئے فیصلوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹائن کو 1-0 سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔