تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

یومِ فضائیہ: محسن نقوی کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراجِ تحسین

یومِ فضائیہ: محسن نقوی کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد( پاکستان خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 1965ء کی جنگ میں دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ 7 ستمبر 1965ء پاک فضائیہ کی غیر معمولی بہادری اور بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا تاریخی دن ہے۔ سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کی شجاعت پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم نے چند ہی لمحوں میں دشمن کے 5 طیارے مار گرائے اور ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی فضائی حدود کے محافظ ہر وقت چوکس اور تیار ہیں، جبکہ شہداء اور غازیوں نے اپنی قربانیوں کے ذریعے وطن کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کا دفاعِ وطن کا جذبہ اور حب الوطنی قابلِ تقلید ہے۔ یومِ فضائیہ ہمارے غازیوں اور شہداء کی بے مثال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، قوم پاک فضائیہ کے ہیروز کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔