تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

آزاد کشمیر حکومت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا

آزاد کشمیر حکومت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا

آزاد کشمیر(پاکستان خبر)آزاد کشمیر حکومت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے فرسٹ شیڈول میں شامل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سمیت اسی نام سے سرگرم تمام تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جموں و کشمیر ایکشن کمیٹی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے کام کرنے والی تمام تنظیموں کو فرسٹ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق اس اقدام کی منظوری صدر آزاد جموں و کشمیر نے دی ہے، جبکہ یہ فیصلہ آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کیا گیا ہے۔حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے خلاف امن و امان کو نقصان پہنچانے کے شواہد موجود ہیں اور یہ تنظیم ریاست میں انتشار پیدا کرنے میں ملوث پائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیم پر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے، معاشرتی عدم تحفظ پیدا کرنے، نفرت انگیزی اور ریاستی امن کو متاثر کرنے کے الزامات بھی ہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ کالعدم قرار دی گئی تنظیم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کی نقول تمام متعلقہ اداروں، وفاقی وزارت داخلہ، اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ، پولیس، انسداد دہشت گردی فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔حکومت آزاد کشمیر نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں امن، قانون کی عملداری اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی گروہ کو ریاستی امن و امان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔